ارنا کے مطابق، مغربی ایشیا کے علاقے میں ریاستہائے متحدہ کی مرکزی کمان، جسے Centcom کے نام سے جانا جاتا ہے، نے سنیچر کی رات مقامی وقت کے مطابق عین الاسد اڈے پر ہونے والے حملے کے بارے میں ایک بیان شائع کیا، جس میں ایران کے خلاف الزام کو دہرایا اور کہا کہ 20 جنوری کو بغداد کے وقت کے مطابق 18:30 پر مغربی عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤں کی طرف سے عین الاسد ایئر بیس کی طرف کئی بیلسٹک میزائل اور راکٹ فائر کیے گئے۔
سینٹ کام نے مزید کہا کہ زیادہ تر میزائلوں کو اس اڈے کے فضائی دفاعی نظام نے روکا اور بعض نے اڈے کو بھی نشانہ بنایا جنکے نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
امریکن سینٹرل کمانڈ نے اعتراف کیا کہ حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کے دماغی زخموں کا معائنہ کیا جارہا ہے۔
[t1]
آپ کا تبصرہ